ابنا: تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئي ۔ آيت اللہ موحدی کرمانی نے لاکھوں نماز یوں سے خطاب میں کہا کہ دنیا ایک بار پھر ایران کے عظیم الشان صدارتی انتخابات سے حیرت میں پڑجائے گي۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ملت ایران جون میں ہونے والے گيارھویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک بار پھر اسلامی حکومت سے اپنی وفاداری کا اعلان کرے گي اور دشمن ملت ایران کے خلاف سازشوں میں ناکام ہوجائيں گے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی پابندیوں، دباو اور بڑھتی ہوئي تشہیرات کے پیش نظر جون کے صدارتی انتخابات نہایت حساس اور اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گيارھویں صدارتی انتخابات کے موقع پر ملت ایران دشمنوں کو ٹھوس جواب دے کر ایک اور کارنامہ انجام دے گي۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے جنوبی صوبے بوشہر کے بعض علاقوں میں آنے والے حالیہ زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے زلزلے میں جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اھل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے زلزلے سے متاثر علاقوں کے لئے بھر پور امداد دینے پر ملت ایران کی کوششوں کو سراہا۔ خطیب جمعہ تہران نے اٹھارہ اپریل کو یوم مسلح افواج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بری فوج نے دفاع مقدس کے دوران یاد گار کارنامے انجام دئے اور ملت ایران کے مفادات کا تحفظ کیا۔ خطیب جمعہ تہران نے مختلف میدانوں میں ایرانی ماہرین کی کامیابیوں کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ مغرب کی پابندیوں سے نہ صرف ترقی کی راہ طے کرنے میں ملت ایران کے پائے ثبات میں لغزش نہیں آئي بلکہ اس کا عزم مزید محکم ہوتا گيا۔ خطیب جمعہ تہران نے سعودی عرب میں زائرین خانہ خدا کے درمیاں گمراہ کن کتابوں کی تقسیم کی سازش کی طرف اشارہ کرتےہوئے اس سازش کے مقابل ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 408450
آيت اللہ موحدی کرمانی نے لاکھوں نماز یوں سے خطاب میں کہا کہ دنیا ایک بار پھر ایران کے عظیم الشان صدارتی انتخابات سے حیرت میں پڑجائے گي۔